لاہور، ریس کورس کے علاقہ سے 3جعلی پولیس اہلکارگرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 22:11

لاہور، ریس کورس کے علاقہ سے 3جعلی پولیس اہلکارگرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ریس کورس کے علاقہ سے 3جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ ریس کورس کے علاقہ میں 3سکیورٹی گارڈز پولیس کی وردی پہن کر کرایہ داروں کا ہراساں کرتے تھے ریٹائرڈ ڈ ی ایس پی کی شکایت پرپولیس نے کاروائی کرتے ان کو گرفتارکرلیا ۔گرفتار ملزمان میں وقاص ،افضل اور یاسر شامل ہیں ۔پولیس کاکہنا ہے کہ جعلی پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :