کسٹم ملتان نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 313جدید ترین موبائل فونز اپنے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا

افغانستان کے راستے سمگلنگ کی وجہ سے ہماری معیشت کوبڑا نقصان ہورہاہے ٗ سرفراز احمد وڑائچ

بدھ 27 اپریل 2016 21:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) کسٹم ملتان نے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 313جدید ترین موبائل فونز اپنے قبضے میں لیکر ملزم کو گرفتار کرلیا۔کلکٹر کسٹم سرفراز احمد وڑائچ نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ کراچی کے رہائشی محمد رضوان کی مشکوک حرکات اور مخبر کی اطلاع پر شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ رحیم یارخان پر تلاشی لی گئی تواس کے قبضے سے 313موبائل فونز جن میں سام سنگ،آئی فون اور بلیک بیری جو ابھی پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں کے علاوہ 141بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان موبائل فونز کی مالیت 10.553ملین روپے ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مسافر کی سفری ہسٹری کے مطابق اس نے بہت زیادہ تعداد میں پاکستان کے مختلف انٹرنیشنل ایئرپورٹس سے سفر کیا ہے ہم اس کو بھی گہرائی سے دیکھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سرفراز وڑائچ نے کہاکہ افغانستان کے راستے سمگلنگ کی وجہ سے ہماری معیشت کوبڑا نقصان ہورہاہے، ہم نے افغانستان کو سامان کیلئے جوسہولت اور راہداری دی ہوئی ہے اس کی وجہ سے وہاں جانے والا سامان وہ لوگ واپس پاکستان بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کو روکنے کاواحد حل پاکستان اورافغانستان کی سرحد پرخاردار تارلگانا جیسا کہ انڈیا نے پاکستان کے بارڈر پر لگائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :