آئی سی آئی جے نے وزیر اعظم کا نام پاناما پیپرز میں غلطی سے دینے پر معذرت کرلی
تنظیم نے اپنی تمام خبروں اور ویب سائٹ سے وزیراعظم نوازشریف کا نام نکال دیا پاکستانی وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں آنا ٹائپنگ غلطی تھی ٗ وضاحتی بیان
بدھ 27 اپریل 2016 21:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پاناما پیپرز میں آف شور اکاؤنٹس کا بھانڈا پھوڑنے والے انٹرنیشنل کنسورٹیم آف انوسٹی گیٹو جرنلسٹ ( آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم نواز شریف کا نام پاناما پیپرز میں غلطی سے دینے پر معذرت کرلی۔
(جاری ہے)
آئی سی آئی جے نے وزیراعظم نواز شریف کا نام غلطی سے پاناما پیپرز میں شائع کئے جانے پر معذرت کرتے ہوئے اپنی تمام خبروں اور ویب سائٹ سے وزیراعظم نوازشریف کا نام نکال دیا اور اپنی وضاحت میں کہا کہ پاکستانی وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں آنا ٹائپنگ غلطی تھی جس پر معذرت گواہ ہیں، پاناما پیپرز میں آف شور اکاؤنٹس سے متعلق نواز شریف کا نہیں بلکہ حسن اور حسین نواز کا نام شامل ہے تاہم ٹائپنگ غلطی سے آف شور اکاؤنٹس کی فہرست میں وزیراعظم نواز شریف کا نام لکھا گیا تھا۔
آئی سی آئی جے نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کے شکایتی خط کا جائزہ لینے کے بعد اپنی ویب سائٹ اور خبروں سے وزیراعظم نواز شریف کا نام ہٹایا۔ دانیال عزیز نے خط میں آئی سی آئی جے کی رپورٹ میں کی گئی غلطیوں اور وزیراعظم نواز شریف کا نام شامل کئے جانے کی نشاندہی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.