جہانگیر ترین کا وزیراعلی شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 21:04

جہانگیر ترین کا وزیراعلی شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء) جہانگیر ترین نے وزیراعلی شہباز شریف کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر رہنما اور رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے لگاءَ گئے الزامات پر انہیں 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجوا دیا ہے۔ نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین پاکستان کی اعلی اور شفاف کاروباری شخصیت ہیں۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے گزشتہ 5 برس کے دوران 13 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ایک رد کردہ خط کو بنیاد بنا کر جہانگیر ترین کی کردار کشی کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے اصل خط کو جان بوجھ کر میڈیا اور قوم سے چھپایا گیا۔ شہباز شریف جعل سازی پر مبنی کردار کشی پر سر عام معافی مانگیں۔ سر عام معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کاروائی کے لئے تیار ہو جائیں۔