اوستہ محمد،گنداخہ اور گردو نواح میں قیامت خیز گرمی، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث عوام بے حال

بدھ 27 اپریل 2016 21:00

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) اوستہ محمد،گنداخہ اور گردو نواح میں قیامت خیز گرمی۔بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا حرام کررکھا ہے۔پانی کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی۔شدید گرمی کی وجہ سے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد میں قیامت خیز گرمی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور پانی کی قلت نے عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ کر رکھا ہے۔

اوستہ محمد میں شدید گرمی کی وجہ سے ٹھنڈے مشروبات اور برف مہنگے داموں بک رہی ہے ۔کوئی پوچھنے والا نہیں۔بجلی کی لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے۔اوستہ محمد میں سورج طلوع ہوتے ہی سورج آگ اگلنے شروع کر دیتاہے۔اوستہ محمد کے شہریوں نے بالاحکام سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی میں مہنگائی پر کنٹرول کر کے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :