بلو چستان بھر میں پانچ سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر چار ہزار تنخواہ پر ملازمت کر رہے ہیں،رسول بخش جتوئی

حکومت عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہی ، آپریٹروں کو مستقل کیا جائے ، صدر آل واٹرفلٹریشن پلانٹ آپریٹرز ایسوسی ایشنبلو چستان بھر میں پانچ سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر چار ہزار تنخواہ پر ملازمت کر رہے ہیں،رسول بخش جتوئی حکومت عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہی ، آپریٹروں کو مستقل کیا جائے ، صدر آل واٹرفلٹریشن پلانٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن

بدھ 27 اپریل 2016 21:00

چھتر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) آل واٹرفلٹریشن پلانٹ آپریٹرز ایسوسی ایشن ڈویثرن نصیر آباد کے صدر رسول بخش جتوئی جنرل سیکرٹری غوث بخش لاشاری خزانچی فداحسین ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی اصغرعلی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ بلو چستان بھر میں پانچ سو سے زائد واٹر فلٹریشن پلانٹ آپریٹر مختلف اضلاع میں 2007سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجیرنگ ڈیپارنمنٹ میں عارضی بنیادوں پر ماہ وار چار ہزار تنخواہ پر ملازمت شروع کیا گیا موجودہ دور میں گیارہ ہزار ماہ وار کے حساب سے وہ بھی تین چار ماہ کے بعد انتہائی ذلیل کرکے دیا جاتا ہے صاف پانی کی فراہمی کے پلانٹ آپریٹرز سارادن پابند ہو کر اپنا ڈیوٹی سر انجام دیتے ہیں بلو چستان حکومت بے روز گاری کے خاتمہ کے لیئے دعوؤے کر رہا ہے لیکن ان عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہا ہے سابقہ سال پلانٹ آپریٹروں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف کو مستقلی کے لیئے درخواست بھیجا وزیر اعظم نے بلو چستان کی حکومت کو ایک حکمہ نامہ جاری کیا ملازمین کومستقل کیا جائے بلو چستان کی حکومت کی جانب سے وزیر اعظم کو گزشتہ بارہ مئی جواب ارسال کیا گیا آنے والے بجٹ میں فنڈز مختص کرکے مستقل کریں گے اسی جواب کو ایک سال ہونے کو ہے پلانٹ آپریٹروں کے لئے کوئی بھی عملی اقدامات نہیں کیا گیا ہے پلانٹ آپریٹروں کی عمریں بھی حد ملازمین سے گزر چکے ہیں انھوں نے وفاقی حکومت اور بلوچستان کے وزیر اعلی نواب ثناء اﷲ زہری سے اپیل کیا ہے پلانٹ آپریٹروں کو مستقل بھی کیا جائے اور بقایاجات بھی وصول کرکے دیئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :