قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے بورڈ کو9درخواستیں موصول ،سات غیرملکی اوردوملکی امیدوارشامل

وسیم اکرم اوررمیزراجہ پرمشتمل کوچ کمیٹی بورڈ آفیشلزکی معاونت سے ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی

بدھ 27 اپریل 2016 20:34

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے بورڈ کو9درخواستیں موصول ،سات غیرملکی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو9درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سات غیرملکی اوردوملکی امیدوارشامل ہیں ،کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی۔وسیم اکرم اوررمیزراجہ پرمشتمل کوچ کمیٹی بورڈ آفیشلزکی معاونت سے قومی ٹیم کیلئے موزوں کوچ کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرا ئع کے مطابق بورڈ کوکوچ کیلئے نودرخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں دوپاکستانی اورسات غیرملکی کرکٹرزشامل ہیں۔ سابق کرکٹرمنظورالہی سمیت ایک اورکرکٹرنے درخواست دی ہے۔غیرملکی کرکٹرزمیں انگلینڈ کے پیٹرمورس، این پونٹ، آسٹریلیا کے ٹام موڈی، اسٹورٹ لا، جیمی سڈنز، جنوبی افریقہ کے مکی آرتھر اورزمبابوے کے اینڈی فلاورشامل ہیں۔ کوچ کمیٹی ایک ہفتے میں امیدواروں کوشارٹ لسٹ کرلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اسی فہرست سے موزوں امیدواروں کوبیٹنگ اوربولنگ کوچ بننے کی پیشکش بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :