جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14کی نشست خالی ہونے کے بعد سیاسی گہما گہمی شروع

بدھ 27 اپریل 2016 20:31

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14کی نشست خالی ہونے کے بعد سیاسی گہما گہمی شروع،سیاسی کھلاڑی میدان میں اتر آئے ،عوام سے رابطے شروع تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14جیکب آباد ۱۱کی نشست سردار محمد مقیم خان کھوسو کے انتقال کے بعد خالی ہوچکی ہے نشست خالی ہونے کا اعلان ہونے کے بعد جیکب آبادمیں سیاسی گہما گہمی میں اضافہ ہوگیاہے اور مختلف امیدواروں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں شروع کی گئی ہیں پیپلز پارٹی کی جانب سے پارٹی کی ٹکٹ سابق صوبائی وزیر منظور خان پہنور کے بیٹے زیب خان پہنور کو دینے کا فیصلہ کیاگیاہے جبکہ مذکورہ نشست پرکامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے مرحوم سردار مقیم خان کھوسو کے بیٹے سردار سخی عبدالرزاق کھوسو پارٹی سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے جوڑتوڑ میں مصروف ہیں سردارسخی عبدالرزاق کھوسو کاکہناہے کہ یہ نشست میرے والد کی تھی اس لیے اس پر اب ہماراحق ہے البتہ پارٹی جوفیصلہ کریگی وہ ہم قبو ل کریں گے اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی جائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق کھوسہ برادری پیپلز پارٹی کی ٹکٹ زیب خان پہنور کو ملنے کے امکانات کے بعد پارٹی سے نالاں ہیں کھوسہ برادری کے لوگوں کا کہناہے کہ جیکب آبا د کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر کھوسو برادری کا ووٹ بینک سب سے زیادہ ہے اس لیے ٹکٹ کھوسو برادری کو دی جائے دوسری جانب پیپلزپارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جکھرانی نے کھوسہ برادری کو اعتماد میں لینے کے بعد ٹکٹ پہنور برادری کو دینے کا فیصلہ کیاہے جبکہ کھوسہ برادری کو ضلع کی وائس چیئر مین کی نشست دینے کا اعلان کیاگیاہے مگر کھوسہ برادری پی ایس 14پر ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں اپنا آزاد امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے تیارہے اگر پیپلز پارٹی کی ٹکٹ میر زیب خان پہنورکو دی گئی اور کھوسہ برادری اپنا آزاد امیدوار میدان میں اتارتی ہے تو پیپلز پارٹی کے مخالفین کو اس کا فائدہ ہوگا اور اس صورتحال میں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما محمد اسلم ابڑو کی پوزیشن مستحکم ہوجائے گی مسلم لیگ نوا ز کی جانب سے محمد اسلم ابڑو مضبوط امیدوارکے طورپر میدان میں ہیں 2013کے عام انتخابات میں 10ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے آزاد امیدوار میر راجہ خان جکھرانی بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کے لیے اپنی لنگوٹی کس لی ہے جبکہ کے راجہ خان جکھرانی ضمنی انتخابات می پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف کے رہنماء ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ رابطوں میں ہیں اور امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ تحریک انصاف کی ٹکٹ میر راجہ خان جکھرانی کو ہی ملے گی مگر دوسری جانب میر راجہ خان جکھرانی کی پیپلزپارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جکھرانی سے کراچی میں اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں میر راجہ خان جکھرانی کو انتخابات میں حصہ نہ لینے اور پیپلز پارٹی کی امیدوارکی حمایت کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ کا ایڈوائزر اور صوبائی وزیر بنانے کا وعدہ کیاگیاہے مگر تاحال میر راجہ خان جکھرانی اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرسکیں ہیں اوروہ اپنے حلیفو ں کے ساتھ مشاورت میں مصروف ہیں علاوہ ازیں جے یوآئی کی جانب سے ڈاکٹر اے جی انصاری پی ایس 14پر امیدوارہوں گے جبکہ جیکب آباد کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 14پر سب سے زیادہ ووٹ رکھنے والی دوبرادریوں سومرہ برادری اورلاشاری برادری ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے سومرو اورلاشاری برادری جس بھی امیدوار کی حمایت کرے گی وہ امیدوار حلقہ میں مضبوط امیدوار کے طور پر میدان میں ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :