جیکب آبادمیں آواراہ جانورشہریوں کے لیے وبال جان بن گئے

بدھ 27 اپریل 2016 20:24

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)جیکب آبادمیں آواراہ جانورشہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ،شہریوں کی شکایات پر ایم این اے سیل کے انچارج نے آوارہ جانوروں کے مالکان کو وارننگ جاری کردی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں آوارہ جانوروں نے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیاہے شہر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر آوارہ جانور دندناتے پھر رہے ہیں آوارہ جانوروں سرعام بازاروں اورمارکیٹوں میں گھومنے کے باعث اکثر بچے ،خواتین اوربوڑھے زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آوارہ جانوردوکانداروں کا نقصان بھی کرتے ہیں آوارہ جانوروں کے عذاب کے خلاف شہریوں نے ایم این اے شکایتی سیل پر درخواست دی جس کے بعد انچارج میر فاروق جکھرانی نے آوارہ جانوروں کے مالکان کو 5دن کی مہلت دے دی ہے اورکہاہے کہ فوری طور پر شہر سے آوارہ جانوروں کو نکالا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔