ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقداما ت کیے جائیں ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی اراکین اسمبلی کو ہدایت

بدھ 27 اپریل 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے ساتھ ممکنہ’’ ڈینگی حملے‘‘ اور مریضوں کے متوقع اضافہ سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقداما ت کیے جائیں۔

(جاری ہے)

تمام محکمے ،سیکرٹری صاحبان ،کمشنرزاورڈی سی اوزڈینگی سے نمٹنے کیلئے طے کردہ طریقہ کار پر عملدر آمدسختی سے یقینی بنائیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ منتخب نمائندے بھی ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کیلئے متحرک انداز سے فرائض سر انجام دیں۔ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔