2روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں خواتین سکالرز کاخصوصی سیشن ہوگا

بدھ 27 اپریل 2016 18:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی فیصل آباد کیمپس میں2روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کے پہلے روز(30اپریل)کی شام کوچوتھا سیشن خواتین سکالرز کاہوگاجس کی صدارت ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر طاہرہ بشارت کریں گی جبکہ مہمان خصوصی رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے رفیعہ مدثرہونگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور سے ڈاکٹرنسیم اختر،ویمن یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر میمونہ تبسم،ڈاکٹرطاہرہ عبدالقدوس،ڈاکٹر سلمیٰ محبوب،ڈاکٹرسعدیہ گلزار اورجام شورویونیورسٹی سندھ سے ڈاکٹر سمیرا انصاری ’’جدید تعلیمی مسائل اور ان کاحل سیرت رسولؐ کی روشنی میں‘‘ کے موضوع پراپنی گفتگو کریں گی۔