Live Updates

حکومت کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس تبدیل نہ کر کے خود پر سیاسی ’’ خود کش حملہ ‘‘کر یگی ‘ حکمران بات جمہو ریت کی کرتے ہیں مگر انکے رویہ میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے دنیا کی کوئی طاقت ہماری آواز کو نہیں دبا سکتی ‘لاہور میں یکم مئی کو عوامی جلسہ حکمرانوں اور انکی پالیسوں کیخلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا

سابق گور نر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور کی وفود سے بات چیت

بدھ 27 اپریل 2016 18:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) سابق گور نر پنجاب اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حکومت کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس میں تبدیلی نہ کر کے خود پر سیاسی ’’خود کش حملہ ‘‘کر یگی ‘حکمران بات جمہو ریت کی کرتے ہیں مگر انکے رویہ میں جمہو ریت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی ‘تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے دنیا کی کوئی طاقت ہماری آواز کو دبانہیں دبا سکتی ‘لاہور میں یکم مئی کو عوامی جلسہ حکمرانوں اور انکی پالیسوں کے خلاف ریفر نڈم ثابت ہوگا ۔

اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو میں تحر یک انصاف پنجاب کے صدارتی امیدوار وسابق گور نرچوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہے کہ جب اپوزیشن کی تمام جماعتیں پانامہ لیکس پر کمیشن کے حکومتی ٹرم آف ریفر نس کو مسترد کر چکی ہے تو ان حالات میں حکومت اگر اپوزیشن کی آواز نہیں سنی گی تو وہ خود پر ’’خودکش حملہ ‘‘کر یگی جسکے نتائج انکے لیے بہت خطر ناک ثابت ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ہمیشہ جمہو ریت کی بات کی ہے مگر انکی پالیسوں میں کہیں جمہو ریت نظر نہیں آتی اور اب بھی حکمرانوں کی ضد انکے لیے خطر نا ک ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ جس کمیشن کے ٹرم آف ریفر نس کو اپوزیشن جماعتیں مسترد کر رہی ہے اس کمیشن کی کیا اہمیت ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں چٹان سے زیادہ مضبوط ہے اور تحر یک انصاف کی مضبوطی ہم سب کا مشن ہے اورلاہور میں ہونیوالے جلسے میں عوام کی کثیر تعداد شر کت کر کے ثابت کر دیگی کہ عوام تحر یک انصاف کے ساتھ ہیں اور حکمرانوں اور انکی پالیسوں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہی ہے جس میں ضرور کا میاب ہوں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات