عدم ادائیگی پر صوبہ بھر میں کئی نادہندہ گان کی بجلی منقطع کر دی گئی
بدھ 27 اپریل 2016 17:57
پشاور ۔27 اپریل ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء ) پسکو نے نادہندہ گان کے خلاف کارروائی تیز کرتے ہوئے صوبہ بھر میں نادہندہ گان کی بجلی منقطع کرنی شروع کردی ہے،تفصیلات کے مطابق پسکوکی بقایاجات کی وصولی کے لئے جاری مہم کے تحت ایک کروڑ 54 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر شیرسٹیل ملز درگئی کو رات گئے بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے اور بقایاجات کی ادائیگی تک بحال نہیں کی جائے گی۔
اسی طرح 44 کروڑ 7 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی اور 98فیصد لائن لاسز کی وجہ سے بنوں کے داودشاہ فیڈر سے منسلک تقریبا 50 دیہاتوں اور54لاکھ روپے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر ٹی اینڈ ٹی کالونی ہری پورکو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی‘ افغان مہاجرکیمپوں سے بقایاجات کی وصولی کے لئے اقدامات کے تحت خیبرسرکل میں ایک کروڑ روپوں کی عدم ادائیگی پر دو افغان مہاجرکیمپوں جبکہ پشاورسرکل میں ناصرباغ,ورسک روڈ اور خراسان کیمپوں کو سات کروڑ 80 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر,مردان صوابی میں 34 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر دومہاجر کیمپوں کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے ‘ صوابی میں ساڑھے تین لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پرپبلک ہیلتھ کے ایک ٹیوب ویل کو بجلی کی فراہمی منقطع کردی گئی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
رانا ثنا اللہ ڈیل کا مشورہ نہ دیں، پی ٹی آئی ڈیل نہیں کریگی‘ڈاکٹر یاسمین راشد
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.