میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کا گلشن اقبال میں کوکونٹ پارک کا تفصیلی دورہ

بدھ 27 اپریل 2016 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) ایڈمنسٹریٹربلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرونے ضلع شرقی کی حدود گلشن اقبال بلاک فائیو میں کوکونٹ پارک کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرونے واٹر بورڈ اور محکمہ پارکسکے عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی فراہمی میں جو بھی مسائل پیش ہیں انہیں فی الفور دور کر کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنا کر پارک کو سرسبز و شاداب بنا یا جائے اور موسم کے لحاظ سے پارک میں مزید پودے لگائے جائیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے محکمہ پارکس کے افسران و عملے کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع شرقی کی حدود میں موجود تمام فیملی پارکس اور گراؤنڈ کی تزین و آرائش اور تعمیرو مرمت کے حوالے سے اقدامات کرکے اسے مستقل بنیادوں پر بہتر رکھا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے بلدیہ شرقی کو سرسبز بنانے کے حوالے سے جاری اقدامات کو تیز کیا جائے اس سلسلے میں درختوں، پودوں اور سرسبز ماحول کی افادیت سے عوامی شعور کی آگاہی کے حوالے سے مہم چلائی جائے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس رضا قائم خانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد فیاض اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :