لاہور میں رمضان بازاروں کی تعداد 27سے بڑھا کر 31کرنے کے احکامات

بدھ 27 اپریل 2016 17:46

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں رمضان بازاروں کی تعداد 27سے بڑھا کر 31کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کی سہولیات کے لئے رمضان بازاروں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے پچھلے سال 27رمضان بازار لگائے گئے تھے جبکہ اس دفعہ شہریوں کی سہولت کے لئے 31 رمضان بازار لگائے جا رہے ہیں تا کہ عوام الناس ان رمضان بازاروں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔

کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال رمضان بازاروں میں بہترانتظامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلبرگ اوراقبال ٹاؤن میں 5,5 ، سمن آباد،داتا گنج بخش ٹا ؤن میں3,3 نشتر ٹا ؤن میں4،راوی ٹا ؤن،عزیز بھٹی ٹا ؤن اورشالیمار ٹا ؤن میں3,3 جبکہ واہگہ ٹا ؤن میں 2رمضان بازار لگائے جائیں گے اور اس ضمن میں ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز نے بہتر انتظامات کرنے کے لئے ابھی سے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :