ہنگو،جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ،خطرناک اشتہاری مجرم اور منشیات فرو ش گرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 17:20

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) ٹل پولیس کی سپین ٹل میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی ھنگو پولیس کو مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم کواور ایک منشیات فرو ش کو گرفتار کر لیا،اس سلسلے میں ڈی پی او ھنگو شاہ نظر خا ن نے بتایا کہ تھانہ ٹل کے ایس ایچ او انسپکٹر امجد حسین نے علاقہ سپین ٹل میں سرچ اپریشن کے دوران ھنگو کو پولیس کو قتل و اقدام قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم عمر سعید ولد اصل دین سکنہ تری بانڈہ حال سپین ٹل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے تیس بور پستول اور 25عدد کارتوس برامد کر لئے جبکہ اسی دوران ایک منشیات فروش اکرم خان ولد شافور خان سکنہ کرم ایجنسی کو گرفتار کر کے ان سے 40گرام ہیرؤئن برامد کر لے انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف اپریشن جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :