ہنگو میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کامطالبہ

بدھ 27 اپریل 2016 17:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) ہنگو میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ واپڈا ہاؤس ھنگو کو تالے لگا دئیے اگر ھنگو میں غیر اعلانیہ اور ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کو ختم نہیں کیا گیا تو واپڈا ہاؤس کے ساتھ ساتھ ھنگو مین جی ٹی روڈ کو بھی بند کر دیں گے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنی سپریم کونسل کے چیئر مین مولانا عبدلستار ،خطیب اڈہ مسجد مولانا عبدلجلیل ،ضلعی کونسلر تو غ سرائے فرمان ،حاجی شفیق ،پاکستان تحریک انصاف ضلع ھنگو کے سابق صدر نور آواز ایڈکیٹ ،چیئر مین بگٹو خان امیر بگٹی کے زیر قیادت ھنگو میں ناورا اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ و اور بلنگ کے خلاف ھنگو سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں مشران نے واپڈا ہاؤس ھنگو کا گراؤ کر کے تالے لگا دئیے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ظالمانہ و غیر اعلانیہ اور اوربیلنگ کا مسئلہ اگلے پیر کے روز تک حل نہ کیا گیا تو ہم واپڈ کا گیراؤ کر کے اس کو مکمل طور پر بند کر دیں گے کیونکہ جب بجلی نہ ہو اور جان بوجھ کر زیادہ بل اتے تو ہم کو ھنگو میں نہ واپڈا ہاؤس کی ضرورت ہے اور نہ واپڈا ملازمین کی او ر نہ اس طرح بجلی کی جس طرح اب ہے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام اپنے گھروں سے بجلی کاٹنے پر مجبور ہونگے انہوں نے کہا کہ استرزئی و زرگری فیڈر کی جلد از جلد مرمت کی ھنگو میں ایمر جنسی ٹرانسفامر نہیں ہے جلد مہیا کیا جائے لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم جن علاقوں میں بقایا جات ہے ریکوری کی سلسلے میں ہم واپڈا کے ساتھ ہیں مگر جن علاقوں میں بجلی بل کی ادائیگی صحیح طریقے سے ہوتی ہیں وہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم کی جائی تحصیل ناظم عامر غنی اور ایکسئین واپڈ ا ھنگو عبدلرحیم کے ساتھ مشران کے مذاکرات کے بعد احتجاج پیر کے روز تک ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :