رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی ایکسپورٹ میں 12 فیصد کمی

بدھ 27 اپریل 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) رواں ما لی سال کے پہلے 8ماہ میں آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل کی ایکسپورٹ میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق گزشتہ ما لی سال کے پہلے 8ما میں 22کرو 72لا کھ ڈا لر کی 18کروڑ 92لا کھ سکوائر میٹر آرٹ سلک اینڈ سینتھٹک ٹیکسٹا ئل مصنو عات ایکسپورٹ کی گئی تھیں جو رواں سال 12فیصد کمی کے ساتھ 19کروڑ88لاکھ ڈالر رہ گئی اور انکا مجمو عی حجم 18کروڑ 32لا کھ سکوائر میٹر رہا ۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے مطا بق مصنوعی دھا گے کی مصنو عات کی پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ مما لک کی نسبت پا کستان میں بہت زیادہ ہے ہمسا یہ مما لک بھارت،بنگلہ دیش ،چا ئنہ میں بجلی اور گیس کی قیمتیں پا کستان سے کہیں کم ہیں جس کی وجہ سے ان مما لک میں پیداواری لا گت قدر کم ہے اور منا فع زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ پا کستا نی ایکسپورٹر پیداواری لا گت زیادہ ہو نے کی وجہ سے مصنوعی دھا گے کی بنی ہو ئی مصنوعات پر توجہ نہیں دے رہا اور ایکسپورٹ آئے روز کم ہو تی جا رہی ہے۔