پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے بچہ شدید زخمی ‘حالت تشویشناک

چوہے نے 5 ماہ کے آیان کے جسم پر 19جگہ کاٹا ‘ذرائع

بدھ 27 اپریل 2016 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پشاور میں چوہے کے کاٹنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کرد یا گیا ۔اطلاعات کے مطابق چوہے نے 5 ماہ کے آیان کے جسم پر 19جگہ کاٹا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا پشاور میں چوہوں کے کاٹنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو نے لگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بھی بچے سمیت 8مریض لیڈی ریڈنگ ہسپتال لائے گئے ‘ رواں ماہ چوہوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 308تک جا پہنچی ۔

ذرائع نے بتایا کہ پشاور میں خونہار چوہوں کے کاٹنے سے روزانہ کی بنیاد پر 10سے 12افراد زخمی ہو نگے جس سے لوگوں خصوصاْْبچوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پشاور میں چوہا مار مہم کا اعلان کیا گیا تھا جسے دو دن بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔