پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مجرموں کو قید کی سزا سنا دی

بدھ 27 اپریل 2016 16:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو مجرموں کو قید کی سزا سنا دی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں مجرموں کو 10،10سال قید کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

مجرموں نے وکیل سے 3کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا جس کی درخواست پر سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تھا تاہم کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے بھتہ خوروں کو قید کی سزا سنا دی سی ٹی ڈی پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔