بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت بھی حرکت آگئی

بدھ 27 اپریل 2016 16:31

بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت بھی حرکت آگئی

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد ایرانی حکومت بھی حرکت آگئی ‘ ایرانی فورسز نے چاہ بہار میں کارروائی کے دور ان متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز نے چاہ بہار میں کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا تاہم دو کارندے فرار ہوگئے ‘ اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے بعد پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی بھارت کی طرف سے کی جانے والی دخل اندازی پر ایران سے نہ صرف احتجاج کیا تھا، بلکہ واضح پیغام بھی دیا تھا کہ اس سلسلہ کو اب رُکنا چاہئے، کیونکہ یہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بہت ضروری ہے.