محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 5 پلازے سیل کر دیئے

بدھ 27 اپریل 2016 16:31

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جی ٹی روڈ پر کارروائی کے دوران 5 پلازے سیل کر دیئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ ان پلازوں کو پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا ‘ کارروائی میں 10 لاکھ روپے کی ریکوری بھی ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے مزید کارروائیاں بھی کی جائیں گی جس کے دوران موقع پر ٹیکس ادا کرنے والوں کی جائیداد سیل نہیں ہو گی۔