ملک بھر میں نرسوں کا عالمی دن12مئی کو منایا جائے گا

بدھ 27 اپریل 2016 16:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) ملک بھر میں نرسوں کا عالمی دن12مئی کو منایا جائے گا،اس دن کی مناسبت سے محکمہ صحت کے علاوہ اس شعبہ میں کام کرنے والی این جی اوز اور دیگر تنظیمیں سیمیناز،واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گی جس کا مقصد ہسپتالوں میں ترسز کے کردار اور انکی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔