اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری،خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی شکایت کی ہدایت

بدھ 27 اپریل 2016 15:31

اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 اپریل۔2016ء) اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے پیر کو پھلوں اور سبزیوں کی ریٹ لسٹ جاری کر دی ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ سے ہٹ کر پھل یا سبزی فروخت کرے تو اس کے خلاف فون نمبر پر 051-4867762 پر اطلاع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔ مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق آلو کی فی کلو قیمت 22روپے، پیاز 45 روپے، توری 60 روپے، ٹماٹر فی کلو 32 روپے، ادرک 92 روپے، لہسن 160 روپے، چائنہ لہسن 230 روپے فی کلو، لیموں 200 روپے، بھنڈی 60 روپے، کدو 50 روپے، بینگن 40 روپے، مٹر 82 روپے، فراش بین 50 روپے، ٹینڈا 40 روپے، کھیرا 30 روپے، شملہ مرچ 32 روپے، سبز مرچ 50روپے، گوبھی 50 سے 60 روپے فی کلو، بند گوبھی 24 روپے، کریلا 40 روپے، پالک 20 سے 24 روپے، مولی 22 سے 32 روپے، شلجم 48 روپے، ماڑو 24روپے، شکر قندی 94 روپے، گاجر 28 سے 32 روپے، چکن فی کلو 162 روپے جبکہ انڈے فی درجن 72 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پھلوں کی فی کلو قیمت اس طرح ہے سیب کالا کلو 124 سے 150 روپے، گولڈن سیب 62 سے 105 روپے، وائٹ سیب 60 سے 88 روپے، کیلا 82 سے 110 روپے فی درجن، انڈین کیلا 128 سے 160 روپے، ناشپاتی 140 سے 160 روپے، ایرانی انگور 160 سے 190 روپے، سپیشل کینو 145سے 170 روپے، امرود 86 روپے سے 128 روپے، چائنہ ایپل 190 سے 210 روپے، سٹرابری 140سے 190 روپے، خربوزہ 54 سے 64 روپے، تربوز 20 سے 27 روپے فی کلو جبکہ لوکاٹ کی فی کلو قیمت 45 سے 80 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا ہے کہ اگر کوئی دکاندار اس ریٹ لسٹ سے ہٹ کر پھل یا سبزی فروخت کرے تو اس کے خلاف اس فون نمبر پر 051-4867762 پر اطلاع کریں تاکہ اس کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :