قومی احتساب بیورو نے کرپشن کے خلاف اقدامات اور انکوائریز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی

بدھ 27 اپریل 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کیسز میں 401افراد کے نام ای سی ایل میں ڈلوائے‘ 140 افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے‘ لاہور میں 211‘ کراچی میں 215‘ راولپنڈی میں 179کرپشن مقدمات کی تحقیقات جاری ‘ سپریم کورٹ کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی۔ بدھ کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے کرپشن کے خلاف اقدامات اور انکوائریز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

(جاری ہے)

نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ 638انکوائریاں اور 336کیسز تحقیقات کے مراحل میں ہیں۔ 401افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالے جاچکے ہیں۔ کرپشن کے خلاف سب سے زیادہ تحقیقات اور انکوائریاں لاہور میں جاری ہیں۔ لاہورمیں 211‘ کراچی میں 215 اور راولپنڈی میں 179 کرپشن مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔ خیبر پختونخوا میں 168 اور بلوچستان میں 120کرپشن کیسز کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ای سی ایل میں سب سے زیادہ نام راولپنڈی سے ڈالے گئے جن کی تعداد ایک سو چالیس ہے۔

متعلقہ عنوان :