Live Updates

پانامہ لیکس، تحریک انصاف کا اسٹیٹ بنک کا جعلی خط میڈیا پر پھیلانے پر مریم نواز کو عدالت لیجانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 13:16

پانامہ لیکس، تحریک انصاف کا اسٹیٹ بنک کا جعلی خط میڈیا پر پھیلانے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : پاکستان تحریک انصاف نے اسٹیٹ بنک کا جعلی خط میڈیا پر پھیلانے پر مریم نواز کو عدالت لیجانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنماﺅں کا اجلاس آج سہ پہر بنی گالہ میں ہو گا۔ پی ٹی آئی نے پانامہ لیکس پر حکومتی پراپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق تحریک انصاف، مریم نواز کے تحت میڈیا سیل کی تفصیلات سے باخبر ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بنک کا جعلی خط میڈیا پر پھیلانے پر مریم نواز کو عدالت میں لیجانے سے متعلق آج سہ پہر ہونے والے اجلاس میں غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے کبھی قرضے معاف نہیں کروائے۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سرکاری حیثیت میں ہیوی میکینیکل کمپلیکس ٹیکسلا کے ڈائریکٹر تھےاوربحیثیت ڈائریکٹر انہیں ڈیفالٹر کہنا درست نہیں۔ اسٹیٹ بنک نے خط میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ الیکشن کمیشن کو لکھا گیا پرانا خط کمپیوٹرپرغلطی کی وجہ سے جاری ہوا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات