ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت کی پیشکش والا پرویز خٹک کا ٹویٹر اکاوٴنٹ جعلی نکلا ‘وزیر اعلیٰ کا تحقیقات کاحکم
شہریت دینے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے ‘ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی وضاحت
بدھ 27 اپریل 2016 13:14
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر مشتاق غنی نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ پاکستان سپرلیگ میں پشاور زلمی کے بلے باز اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کو پاکستان کی اعزازی شہریت کی پیشکش کی گئی ہے۔
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ شہریت دینے کا اختیار صرف وفاقی حکومت کو حاصل ہے، اس قسم کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ویسٹ انڈین کپتان کو ملک کی شہریت دینے کی پیش کش کی اور جس اکاوٴنٹ سے ملکی شہریت کی پیش کش کی گئی وہ بھی جعلی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ نے تحقیقات کاحکم دیدیا واضح رہے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے ٹویٹ کے حوالے سے خبر زیر گردش رہی کہ پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی پیشکش کی اور انھیں سیمی خان کہہ کر” پخیر راغلے“ بھی کہا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.