عدالت نے دو کویتی شہریوں کو سزائے موت، ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 13:10

عدالت نے دو کویتی شہریوں کو سزائے موت، ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء):دبئی کی ایک عدالت نے قتل کے ایک مقدمے میں دو ملزمان کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مقامی عدالت کے جج نے تمام فریقین اور موقع پر موجود گواہان کے بیانا ت کی روشنی میں اپنا فیصلہ سنایا ۔ ان افراد نے دورانِ لڑائی ایک شخص کو آہنی شے سے مارا تھا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی تھی۔دورانِ تفتیش ان افراد نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔