نیب بلوچستان کا ایف سی کے ساتھ بجلی کی تقسیم کار کپمنیوں‌کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 13:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : نیب بلوچستان نے ایف سی کے ساتھ مل کر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب پہلی مرتبہ صوبے کے مختلف علاقوں میں وسیع پیمانے پر کارروائی کرے گا۔

(جاری ہے)

نیب حکام کے مطابق ایڈشنل ڈائریکٹر نیب فیصل قریشی ٹیم کے سربراہ اور ندیم ساجد معاون افسر ہوں گے۔ نیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں 221، کراچی میں 215 اور راولپنڈی میں 179 کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ نیب نے کرپٹ افراد کے خلاف تحقیقات اور ای سی ایل میں ڈالے گئے ناموں کی فہرست اور تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کر دی ہیں۔ نیب کی ایک رپورٹ کے مطابق 638 انکوائریاں اور 336 کیسز تحقیقات کے مراحل میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :