پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا

بدھ 27 اپریل 2016 13:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پشاور کے علاقے یکہ توت میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ یکہ توت کی حدود پنج کھٹہ چوک مسلح افراد نے تھانہ پھندو کے اے ایس آئی قیصرباچا پر اسوقت فائرنگ کی جب مقتول ڈیوٹی انجام دینے کے بعد گھر واپس آرہاتھا۔نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پرہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو ایدھی رضا کاروں نے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹا کر لیے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :