پشاور،سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 13:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) پشاورپولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران افغان باشندوں سمیت20سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں پولیس نے تھانہ سربند کی حدود اوردیگر علاقوں میں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک اپریشن کرتے ہوئے آفغان باشندوں سمیت20سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ،گرفتا رافراد کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی ،برآمد ہونے والے اسلحہ میں دورئفل ،دوبندوق ایک پستول اورمتعددکارتوس شامل ہیں گرفتار افراد میں غیر قانونی طور پر رہائش پزیر افراد بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :