بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کو ائیر پورٹ پر ذلت آمیز سلوک کا سامنا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:57

بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کو ائیر پورٹ پر ذلت آمیز سلوک کا سامنا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کراچی ائیر پورٹ پر وطن واپسی کے لیے پہنچے تووہاں موجود لوگوں نے ان پر جملے کسنے شروع کر دئے۔ ائیر پورٹ پر موجود لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی جبکہ کبیر خان کو "فینٹم" جیسی پاکستان مخالف فلمیں بنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برا بھلا بھی کہا۔

(جاری ہے)

ائیر پورٹ پر متعدد افراد نے بھارتی فلم ڈائریکٹر کبیر خان کو جوتے بھی دکھائے اور اپنے وطن واپس لوٹ جانے کا کہا۔ ائیر پورٹ سکیورٹی نے صورتحال دیکھتے ہوئے فوری طور پر کبیر خان کا گھیراؤ کیا۔واضح رہے کہ معروف بھارتی ہدایت کار کبیر خان پاکستان میں ”ٹیکنالوجی کانفرنس“ میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ یاد رہے کہ فلم "فینٹم " میں پاکستان مخالف ڈایئلاگزکی وجہ سے عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے اور اس کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین بھی چلائی جا چکی ہے۔ائیر پورٹ پر کبیر خان کے ساتھ کیے گئے ناروا سلوک کی کچھ جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :