مجھے میرے دیور نے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون وارڈن کا بیان سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:48

مجھے میرے دیور نے اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ خاتون وارڈن کا بیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 اپریل 2016ء) : گذشتہ روز لاہور کے علاقہ چھاؤنی سے اغوا کی گئی خاتون ٹریفک وارڈن عفراء کو آج صبح بے ہوشی کی حالت میں بر آمد کیا گیا جس کے بعد اسے طبی امداد کے لیے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عفرا کو ابتدائی طبی امداد دینے کی بعد اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

عفرا نے ہوش میں آتے ہی پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کروایا جس میں عفرا نامی لیڈی ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ مجھے میرے دیور نے ڈیوٹی سے فارغ ہو کر گھرآتے ہوئے یہ کہہ کر گاڑی میں بٹھایاکہ جائیداد کا تنازعہ بیٹھ کر حل کر لیتے ہیں جس کے بعد دو اور لوگ آئے اور انہوں نے مجھے زہریلی چیز سونگھا کر بیہوش کر دیا۔

لیڈی وارڈن نے بتایا کہ دو روز تک مجھے بھوکا پیاسا رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون وارڈن کے دیور غلام مصطفی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ کیس میں مزید شکوک و شبہات بھی موجود ہیں جن پر تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :