متحدہ عرب عمارات کے سکولوں کے اوقاتِ کا رمیں تبدیلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 اپریل 2016 12:41

متحدہ عرب عمارات کے سکولوں کے اوقاتِ کا رمیں تبدیلی

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔27اپریل 2016ء): وزارتِ تعلیم نے متحدہ عرب عمارات کے سکولوں کے اوقاتِ کا ر میں تبدیلی کر دی ہے، جس کے مطابق سکو ل کے اوقات میں ایک گھنٹہ کی کمی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لڑکو ں کے سکول کے اوقات پہلی سٹیج کے 7:15سے 12:50ہوں گے۔ اور دوسری سٹیج کے 1:50 تک ہوں گے۔اسی طرح لڑکیوں کے سکول کے اوقاتِ کا ر کچھ اس طرح ہو ں گے.پہلی سٹیج کے لئے 8:00سے لیکر 1:35اور دوسری سٹیج کے لئے 2:20 تک ہوں گے۔ روز کی آٹھ کلاسس ہونگی لیکن جمعرات کے دن صرف سات کلاسس ہوں گی۔