مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر توہین آمیز مواد کا نوٹس لے لیا

بدھ 27 اپریل 2016 11:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے انٹرنیٹ پر موجود توہین آمیز مواد کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئر مین اسمعیل شاہ کو خط لکھ کر فوری طور پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

قائم مقام سپیکر نے اپنے خط میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک اور یو ٹیوب پر موجود رسول اکرم کی شان میں گستاخانہ موادکی موجودگی پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مواد سے مسلم امہ کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رسول اکرم سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ان کی شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے پی ٹی اے حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مواد کو فوری طور پر روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ان شیطانی سر گرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :