لاہور، اقبال ٹاوٴن میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 11 افراد گرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 11:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) لاہور کے علاقے اقبال ٹاوٴن نجف بلاک میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ سرچ آپریشن کر کے گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

شہر میں دہشت گردی کے پیش نظر اقبال ٹاوٴن نجف بلاک میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشکوک افراد کے خلاف مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن میں بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے لوگوں کی شناخت کی گئی۔ سرچ آپریشن میں دکانداروں، موٹر سائیکل سواروں اور کار سواروں کو روک کر ان کے کوائف چیک کئے گئے۔ گیارہ افراد کے کوائف نا مکمل نکلے جن کو پولیس نے حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :