قصور، ڈکیتی میں مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

بدھ 27 اپریل 2016 11:43

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) قصور کے علاقے پھول نگر میں نجی فیکٹری میں داخل ہونے والے ڈاکووٴں کا پولیس سے مقابلہ ہوا۔ جس میں ایک سکیورٹی گارڈ اور 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پھولنگر ملتان روڈ بائی پاس کے قریب نجی فیکٹری میں ڈکیتی کے دوران سیکورٹی گاڑد نے مزاحمت کی، جس پر ڈاکووٴں نے فائرنگ کر دی۔ ڈاکووٴں کی فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ اشرف جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس کانسٹیبلز شکیل اور خالد زخمی اور دو ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ دو ڈاکو ایک کروڑ روپے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :