کراچی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار

بدھ 27 اپریل 2016 11:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران خاتون سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ قائد آباد میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ ملیر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کر کے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد میں سیاسی جماعت کا مقامی عہدیدار بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ڈیفنس بوٹ بیسن پر پولیس نے شیشہ کیفے کے خلاف کارروائی کر کے عملے سمیت مینجر کو گرفتار کر لیا۔ ماڑی پور میں پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سائٹ ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمون کو گرفتار کر کے کپڑے کا مسروقہ ٹرک برآمد کر لیا گیا۔ اورنگی ٹاوٴن 10 نمبر میں پولیس نے کارروائی کر کے اسٹریٹ کرائم میں ملوث خاتون ڈکیت کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمہ کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لانڈھی کیعلاقے قائد آباد میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سیاسی جماعت کے دونوں گروپوں نے ڈنڈوں کا استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :