ڈیرہ بگٹی،ٹریکٹر ٹرالی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، 3 جاں بحق،ایک زخمی

بدھ 27 اپریل 2016 11:41

ڈیرہ بگٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) ڈیرہ بگٹی اور جعفر آباد کے سرحدی علاقہ گوپٹ میں ٹریکٹرٹرالی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے باعث 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

لیویز حکام کے مطابق جاں بحق والے تمام افراد مزدور پیشہ تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پلو خان ، گزی خان اور میر شامل تھے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :