ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کا پولیس اہلکاروں سمیت 30افراد کے قتل کااعتراف

بدھ 27 اپریل 2016 11:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء ) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کاشف ڈیوڈ کی طرف سے ابتدائی تفتیش میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رینجرز ترجمان نے کہا کہ ملزم نے زوہیر اکرم ندیم، اور پولیس اہلکاروں سمیت تیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سندھ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گرفتار کیئے جانے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد کاشف عرف ڈیوڈ نے ابتدائی تفتیش میں مسلم لیگ ن کے رہنماء زوہیر اکرم ندیم، بہاری قومی موومنٹ کے رہنماء آفتاب ملک اور پولیس اہلکاروں سمیت تیس افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انیس سو پچانوے سے بدنام ز مانہ ٹارگٹ کلر اجمل پہاڑی کی ٹیم کا حصہ ہونے اور بعد ازاں پار ٹی کی ہدایت پر دو ہزار پانچ سے اپنی ٹارگٹ کلنگ کی ٹیم چلانے کا انکشاف کیا ۔ ملزم کاشف ڈیوڈ سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :