پانامہ لیکس لوگوں کے احتساب کا مسئلہ نہیں، الزام وزیراعظم پر ہے، چودھری شجاعت حسین
2016ء سے احتساب کا عمل شروع کر کے 1947ء تک لے جایا جا سکتا ہے مگریہ ایک علیحدہ ایشو ہے، میڈیا سے گفتگو
منگل 26 اپریل 2016 22:49
اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کا معاملہ لوگوں کے احتساب کا مسئلہ نہیں ہے اس میں وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان میاں نوازشریف اور ان کے خاندان پر الزام لگایا گیا ہے۔
(جاری ہے)
چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ چونکہ الزام وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی پر ہے اس لیے انہیں اپنے آپ کو پیش کرنا چاہئے اور اگر بری ہو جائیں تو پرائم منسٹر رہیں گے۔
1947ء سے احتساب کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ بعد کی بات ہے اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ 2016ء سے احتساب کا عمل شروع کر کے 1947ء تک لے جایا جائے لیکن یہ ایک علیحدہ ایشو ہے، پانامہ لیکس میں لگائے گئے مخصوص الزام کا جواب اخلاقی طور پر صرف وزیراعظم کو ہی دینا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.