وزیراعظم نوازشریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حاجی محمد خان لہڑی

اپوزیشن اور پانامہ لیکس کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وزیراعظم کی جانب سے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے لکھ دیا گیا ہے الزامات لگانے کے بجائے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر ثبوت پیش کریں اپوزیشن کے پاس الزامات کے سوا کچھ بھی نہیں عوام انہیں پہچان چکی ہے اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی،مشیر وزیراعلی بلوچستان

منگل 26 اپریل 2016 19:33

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وزیراعلی بلوچستان کے مشیر معدنیات وقدرتی وسائل رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف پر لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں اپوزیشن اور پانامہ لیکس کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر وزیراعظم کی جانب سے چیف جسٹس کو کمیشن بنانے کے لئے لکھ دیا گیا ہے الزامات لگانے کے بجائے کمیشن کے سامنے پیش ہوکر ثبوت پیش کریں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پر لگائے گئے الزامات کھوکھلے ہیں اپوزیشن کے پاس الزامات کے سوا کچھ بھی نہیں عوام انہیں پہچان چکی ہے اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے ڈویژنل صدر لعل بخش لہڑی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ عوام کی مسلم لیگ ن کو بھر پور حمایت حاصل ہے اور مسلم لیگ ن عوام کی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی ہے اور اقتدار میں آکر عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے جس کی بدولت ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کااظہار کرکے محمداکبر آسکانی کو ایک بار پھر کامیاب کراکر اسمبلی میں اپنی نمائندگی کرنے کے لئے بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پر مسلم لیگ ن کی وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی توجہ دے رہی ہیں اور صوبے میں اربوں روپوں کے پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے کے عوام کے مسائل حل ہوجائیں گے اور عوام کو روزگار کے مواقع بھی مل سکیں گے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اس کی تکمیل سے صوبے میں بہت ترقی آئے گی اور عوام خوشحال ہونگے سی پیک کے حوالے سے تمام سیاسی ومذہبی پارٹیوں کو اعتماد میں لیا جاچکا ہے اور ان کے خدشات بھی دور کردئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں پاکستان میں اپوزیشن لیڈران کو ایک منتخب وزیراعظم کے خلاف ایک جھوٹا ایشو مل گیا ہے اور مخالفین الزامات کی بنیاد پر سیاست کررہے ہیں جن کو پاکستانی عوام جان چکی ہے ۔