چشتیاں،اسسٹنٹ کمشنر کسانوں سے سستے داموں گند م خریدنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کی سازش تیار کرنے والے دو پٹواریوں کے خلاف کارروائی کا حکم

منگل 26 اپریل 2016 19:02

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء)اسسٹنٹ کمشنر چشتیاں چوہدری ارشد محمود سدھونے چشتیاں کے مختلف دیہات میں بااثر زمینداروں کے زرعی رقبوں میں گنے وغیرہ کی فصلوں کو سرکاری کاغذات میں گندم کی فصل ظاہرکرکے باردانہ لیکر کسانوں سے سستے داموں گند م خریدنے اور مہنگے داموں فروخت کرنے کی سازش تیار کرنے والے دو پٹواریوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے دیاہے انہوں نے اپنے ددفتر میں میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب میں بتایا کہ سرکاری طور پر گندم خریدنے کی خاطر تحصیل بھر کے چھوٹے بڑے کسانوں و زمینداروں کے رقبہ میں گندم کی فصل کا ریکارڈ مرتب کرکے انکے آفس پہنچایا گیا بعدازاں عوامی آگاہی کے لیے لسٹیں ریونیو افسران کے دفاتر کے باہر آویزاں کرد ی گئیں تاکہ اعتراض کی صورت میں انکوائری کی جاسکے انہوں نے بتایا کہ چک22گجیانی کے پٹواری خالد نے زمینداروں کے 100ایکڑ سے زائد رقبہ میں گنے کی فصل کو گند م کی فصل ظاہر کیا ہے جبکہ چک 199مراد میں پٹواری مجید نے ریکارڈ میں جعلسازی کر کے بدیانتی کا ارتکاب کیا ہے تینوں پٹواریوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ باردانہ کے حصوں کے سلسلہ میں درخواست کے ہمراہ کال ڈیپازٹ ،شناختی کارڈ کی کاپی اور کسان کا خود آنا ضروری ہے گند م خرید کے 9مراکز چشتیاں سٹی ،بخشن خان،دلہ بھڈیرا،مہار شریف ،چک 41فتح ،چک 33فتح ،ڈاہرانوالہ ،چک 203مراد ،چک 9گجیانی میں محکمہ زراعت ،محکمہ فوڈ ،محکمہ صحت کے اہلکاروں کی تعینات کیا ہے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر باردانہ فراہم کیا جاسکے۔