ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن،گرانفروشی پر17,000 روپے جرمانہ عائد

41افراد کے خلاف مقدمات درج،69 افراد گرفتار جن میں24 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

منگل 26 اپریل 2016 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے704مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر16 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ17,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے41افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر69افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے24افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :