ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں پرانے ثقافتی ورثہ اور قدیم عمارتوں کو بر قرار رکھنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ڈی سی او لاہو ر

منگل 26 اپریل 2016 18:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں پرانے ثقافتی ورثہ اور قدیم عمارتوں کو بر قرار رکھنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کیتھیڈرل چرچ انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو بتایا کہ چرچ کے 172فٹ اونچے مینار میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اور چرچ انتظامیہ نے مینار کی مر مت کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو درخواست کی جس پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے 109سا لہ پرانے کیتھیڈرل چرچ کے مینار کی مرمت اور تزین و آرائش کے لیے متعلقہ اداروں کو کام کر نے کی ہدایت جا ری کی۔

متعلقہ اداروں نے 172فٹ اونچے مینار کی مر مت کے لیے شٹرنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔مرمتی کام پر 28لا کھ روپے لا گت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :