پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن حکومت نے بنادیا ہے،اپوزیشن جماعتیں ٹیبل پر آکر بات کریں، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ فیصل آباد میں شروع کردیا ہے ،اس کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،چھوٹو گینگ کیخلاف کچہ کے علاقے میں آپریشن میں جن پولیس جوانوں نے قربانیاں دیں ان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں

وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمدکا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 26 اپریل 2016 15:52

ملتان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن حکومت نے بنادیا ہے،اپوزیشن جماعتیں ٹیبل پر آکر بات کریں، پاک چائنہ اقتصادی راہداری کا منصوبہ فیصل آباد میں شروع کردیا ہے ،اس کے بعد جنوبی پنجاب کا رخ کریں گے،چھوٹو گینگ کیخلاف کچہ کے علاقے میں آپریشن میں جن پولیس جوانوں نے قربانیاں دیں ان کوخراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ملتان کے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ آفتاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف او رعوامی تحریک کے 123روزہ دھرنے کے بعد بھی کمیشن بنایا۔اب پاناما لیکس کے مسئلے پر اپوزیشن جماعتیں پوائنٹ سکورنگ کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کیلئے آمریت کے دور میں قربانیاں دینے والے ہمارے ہیرو ہیں،ان کو اپلائیج کریں گے۔میں نے خود کافی عرصہ جیلیں کاٹی ہیں،پارٹی ورکرز کے مسائل کا احساس ہے۔اس موقع پرایم این اے غفار ڈوگر،شاہین شفیق ایم این اے،شاہد لودھی،غفار اعوان،ارشدبوٹاودیگربھی موجود تھے۔