وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

منگل 26 اپریل 2016 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا جس میں بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بحث کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) بدھ کو ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بحث کی جائے گی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار وفاقی کابینہ کو بجٹ کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔

متعلقہ عنوان :