خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان کے تحفظات پر مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی

منگل 26 اپریل 2016 14:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) خیبرپختونخواحکومت نے افغانستان کے تحفظات پر مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے ایس ایس پی کوآرڈی نیشن پشاور کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کر دی ہے جو اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کو پیش کرے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی میں افغان کمشنریٹ، فاٹا سیکرٹریٹ اور افغان قونصلیٹ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا گیا جو افغان مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :