ایبٹ آباد سے مشتبہ شخص گرفتار

ملزم کے قبضے سے ممنو عہ لٹریچر اور مواد برآمد

منگل 26 اپریل 2016 13:09

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) محکمہ انسداد دہشتگردی ہزارہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ایبٹ آباد سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار شخص انٹرنیٹ پر متواتر دہشتگردانہ مواد اپ لوڈ کرتا رہا ملزم کے قبضے سے کالعدم تنظیموں کی حمایت اور سکیورٹی فورسز کی مخالفت میں لٹریچر اور مواد بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی ٹی ڈی ہزارہ ریجن نے ایبٹ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص سفیان پرویز کو گرفتار کرلیا ملزم سفیان فیس بک پر کالعدم جماعتوں کی حمایت اور سکیورٹی فورسز کی مخالفت میں مواد اپ لوڈ کرتا تھا سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم کئی عرصے سے نفرت پر مبنی مواد اور پاکستان اور سکیورٹی اداروں کیخلاف اشتعال انگیز مواد اپنی فیس بک کی آئی ڈی پر اپ لوڈ کرتا تھا اور پاکستان اور سکیورٹی فورسز کیخلاف ہرزہ سرائی کرتا تھا ملزم کے قبضے سے کمپیوٹر دو موبائل فون چار سمیں اور اشتعال انگیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :