کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں، نواز شریف
منگل 26 اپریل 2016 13:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اپریل۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اراکین قومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کے دورا ن کیا ، ملاقات کرنیوالوں میں بابر نواز خان ، سید محمد ثقلین بخاری ، ملک سلطان محمود ہنجرا شامل تھے ۔
ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا وزیراعظم نے اراکین کو ملک کی فلاح وبہبود کے لیئے دن رات وقف کرنے کی نصحیت کی ۔(جاری ہے)
اراکین نے عوامی مسائل اور سیاسی معاملات کے بارے میں بھی وزیراعظم سے گفتگو کی وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اراکین قومی اسمبلی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اپنی شب وروز عوام اور ملک کی فلاح وبہبود کے لئے وقف کریں پاکستان بہت جلد اندھیروں سے نکل کر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا اور چین اور پاکستان کی اقتصادی راہداری منصوبے سے انشاء اللہ عوام کی تقدیر بدل جائے گی اور یہ منصوبہ انقلاب کی سیڑھی کا زینہ بنے گا وزیراعظم نے ملاقاتوں میں اراکین قومی اسمبلی سے مزید کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ اور کوشش کو توانائی اور ترقیاتی منصوبوں پر مرکوز کریں کیونکہ کچھ لوگ حکومت پر ناجائز تنقید کرکے ہمیں ترقی کے سفر سے ہٹانا چاہتے ہیں ایسے لوگ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے اور پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا جبکہ اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم سے کہا کہ عوام حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے بہت خوش اور مطمئن ہیں اور وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کے بے حد پذیرائی ملی ہے
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.